محکمہ انسداد دہشتگردی نےکوہاٹ ریجن کا درہ آدم خیل میں چھاپا مار کر 4 کروڑ تاوان کے لیے اغواء کی گئی لڑکی بازیاب کرالی اور
3 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 4 کروڑ تاوان کے لئے کئی روز قبل اغواء کی گئی جواں سال لڑکی کو بازیاب کرالیا ہے۔حکام کے مطابق لڑکی کو اغواء کرنے والے تین اغواء کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق درہ آدم خیل سے ہے، ملزمان کے قبضے سے تاوان کے مطالبے کے لئے استعمال کی جانے والی سمیں بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں میں سے ایک ملزم یعقوب،پشاور پولیس کو اس سے قبل بھی کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی نے ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔