بھارت میں دار العلوم دیوبند نے بھارت ماتا کی جے بولنے کے خلاف فتوی جاری کیا ہے فتوی کے مطابق بھارت ماتا کی جے بولنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے۔
اتر پردیش: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق دارُالاِفتاء دیوبند نے یہ فتویٰ انیس مارچ کو جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ بھارت ماتا کی جے بولنا اسلامی تعلیمات اور اصولوں کے خلاف ہے لہذا مسلمان ایسے نعرے لگانے سے گریز کریں۔ حالیہ دنوں میں بھارت میں بھارت ماتا کی جے کو بطور حربہ استعمال کیا جا رہا ہے اور یہ نعرہ نہ لگانے پر مسلمانوں پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔