اسلام آباد : پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پارٹی کے سربراہ عمران خان نے ڈسکہ واقعے کے خلاف کل ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔
تحریک انصاف کے کارکن ملک بھر میں بڑے شہروں میں پریس کلب کے سامنے دن 3 بجے مظاہرے کریں گے۔ احتجاج پر امن ہوگا جو پنجاب پولیس اور گلو کریسی کے خلاف کیا جائے گا۔