لاہور: امن کے دشمنوں نے باغوں کے شہر لاہور پر ایک بار پھر بزدلانہ وار کردیا، داتا دربار کے گیٹ کے قریب دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں 10افراد شہید اور 24 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، تازہ اطلاع کے مطابق خودکش حملہ آور کی تصویر حاصل کرلی گئی ہے۔ داتا کی نگر ی پر ایک بار پھر دہشگردوں کا وار، بزدل دشمنوں نے پھر سکون اور امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش کر ڈالی، داتا دربار گیٹ نمبر 2 کے قریب کھڑی گاڑی میں دھماکہ ہوا،دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے میں ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار سمیت 10افراد شہید ہوگئے ہیں، دھماکے میں 24 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی،ایلیٹ فورس کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے۔