ممبئی: (یس اردونیوز)بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کی اپنے دوست کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ہوگئیں جس سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور فلمی دنیا میں قسمت آزمائی کا ارادہ رکھتی ہیں جس کے لیے وہ نیویارک سے اداکاری کی تعلیم بھی حاصل کررہی ہیں لیکن فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی جھانوی اپنی غیر اخلاقی حرکت کے باعث متنازعہ شہرت حاصل کرچکی ہیں۔سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور کی اپنے دوست کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس کے بعد سری دیوی اور ان کی بیٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔