آسٹریلیا کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ وارنر گردن پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔
David Warner seriously injured with putting ball on the neck
ڈارون میں دورہ بنگلادیش کے لئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچ کے دوران ڈیوڈ وارنر نے جوش ہیزلی وڈ کے باؤنسر کو ہک کرنے کی کوشش کی لیکن برق رفتار گیند گردن پر لگنے سے وہ زمین پر گر پڑے۔ بولر جوش ہیزلی وڈ اور اسکپر اسٹیون اسمتھ فوری آگے بڑھے اور ڈیوڈ وارنر کو اٹھایا تاہم گردن پر لگنے والی چوٹ کی شدت کے باعث وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔
خیال رہے کہ 2014 میں ڈیوڈ وارنر کے بہت قریبی دوست فلپ ہیوز پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں 2 روز تک اسپتال میں طبی امداد دی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ آسٹریلیا اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 27 اگست سے ہوگا۔