counter easy hit

یورپی یونین بغیر ویزا سفر کا معاہدہ پورا کرے: داؤد اوغلو

 Davutoglu

Davutoglu

ترک وزیر اعظم نے یورپی یونین کو خبردار کیا ہے کہ وہ یورپی ممالک میں بغیر ویزا سفر سے متعلق معاہدے کی پاسداری کرے ورنہ ترکی غیر ملکی تارکین وطن کو واپس لینے سے متعلق اپنے وعدوں کو پورا نہیں کرے گا۔
انقرہ: (یس اُردو) ترک وزیر اعظم داؤد اوغلو کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین نے ترکی کے شہریوں کے لیے ویزہ فری سفر کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا تو انقرہ تارکین وطن کے حوالے سے ہونے والے معاہدے کا پاس نہیں رکھے گا۔ گذشتہ سال ترکی اور یورپی یونین میں طے پانے والے معاہدے کے تحت ترکی کے شہری یورپی یونین میں بغیر ویزہ کے سفر کر سکیں گے۔ معاہدے پرعمل در آمد اس سال جون میں شروع ہونے کا امکان ہے۔