درخواست سابق پی آئی او رائو تحسین نے دائر کی ، عدالت کی جانب سے متعلقہ ایکٹ جمع کرانے کی ہدایت
اسلام آباد: ڈان لیکس معاملے پر سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر رائو تحسین اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوگئے ۔ رائو تحسین نے معاملے کی انکوائری رپورٹ کے حصول کی درخواست کی جس پر عدالت کی جانب سے متعلقہ ایکٹ جمع کرانے کی ہدایت کر دی گئی ۔ درخواست گزار کی جانب سے سینئر ایڈووکیٹ وسیم سجاد عدالت میں پیش ہوئے ۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ جس میٹنگ کی خبر لیک ہونے کا ذکر کیا جا رہا ہے رائو تحسین اس میں موجود ہی نہیں تھے ۔ اس لئے اس معاملے میں انکوائری کمیشن کی رپورٹ انہیں دی جائے۔