نیو یارک……ہالی وڈ کے دو نامور سپر ہیرو بیٹ مین اور سپر مین ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں، اسی سلسلے میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور سنسنی خیز فلم “بیٹ مین ورسز سپر مین، ڈان آف جسٹس” کی نئی جھلکیاں جاری کر دی گئیں۔
ہدایتکار زیک سنیڈر کی اس فلم میں41سالہ اداکاربین ایفلک بیٹ مین اور سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین،لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ،ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنزشامل ہیں۔ڈیبورا سینڈراورچارلس روون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیروز کے گردگھوم رہی ہے جو انصاف کے تقاضوں کی تکمیل اور عوام کی حفاظت کیلئے بڑے سے بڑے خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں۔ہدایتکار زیک کے مطابق ایکشن سے بھرپور یہ سنسنی خیز ایڈونچر فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت25مارچ کو مداحوں کیلئے سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جس میں بیٹ مین فرنچائز کی گزشتہ فلموں سے زیادہ ایکشن، تھرل اور کرائم موجود ہے جو دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لے گی