counter easy hit

یوم حق خود ارادیت پر پاکستان کا بھارت پر شہید کشمیری مزدوروں کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے پرزور، سعودیہ اور قطر کے درمیان مفاہمت کا خیرمقدم

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) دنیا بھر میں کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کے موقع پر حکومت پاکستان نے سری نگر میں تین کشمیری نوجوانوں کی قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت سے تینوں شہید مزدوروں کی میتیں باضابطہ تدفین کیلئے ورثا کے حوالے کرنے پر زور دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہید کشمیری نوجوانوں ،اعجاز احمد گھانئی، زبیر احمد لون اور اطہر مشتاق وانی کے اہل خانہ اور ہمسایوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نوجوان لڑکے بے قصور تھے ، جو بدقسمتی سے اس دن سری نگر گئے تھے جہاں وہ ہندوستانی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوگئے۔ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی ظلم اور غیر انسانی سلوک ہے کہ اہل خانہ کی طرف سے بار بار اپیل کرنے کے باوجود ان تینوں شہدا کی میتوں کو مناسب تدفین کے لئے ان کے حوالے نہیں کیا جاتا ۔ یہ ظلم کی ایک نئی شکل ہے جس کو اب بھارتی قابض افواج کشمیری عوام کے عزم کو توڑنے کے لئے استعمال کر رہی ہیں۔ تاہم وہ اس کوشش میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے شہید کشمیریوں کی میتیں ورثا کے حوالے کرنے سے انکار عالمی ضمیر جنجھوڑنے کیلئے کافی ہے۔پاکستان نے بھارتی قابض افواج کی جانب سے کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات اور ان گھناؤنے جرائم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر انکوائری کے تحت آزادانہ تحقیقات کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔ دریں اثنا دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں مشرق وسطی میں سعودی عرب اور قطر کے مابین تعلقات میں اہم مثبت پیش رفت کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے اس کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ترجمان زاہد حفیظ چوہدری کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیج تعاون کونسل اور اس کے رکن ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات پاکستان کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان سعودی عرب اور قطر کے درمیان زمینی فضاٸ اور بحری سرحدیں دوبارہ کھولنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے ترجمان نے کہا کہ ہم گلف تعاون کونسل کی جانب سے گذشتہ چار سال سے ممالک کے درمیان حل طلب مساٸل کے حوالے سے اقدامات کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ۔پاکستان امیر کویت کی جانب سے خلیج تعاون کونسل ممالک کے مابین اختلافات ختم کروانے کے لیے ادا کردہ مثبت کردار کوسراہتا ہے ۔ترجمان نے کہا کہ ان کی مسلسل اور مخلصانہ کاوشوں اور جی سی سی ممالک کے باہمی تعاون کے مثبت اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ جی سی سی کے آج العلاء میں ہونے والے اجلاس سے حوصلہ افزاء پیش رفت ہوگی ترجمان نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان اعتماد مزید بڑھے گا۔پاکستان خلیج تعاون کونسل اور اس کے ساتھ اس کے رکن ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

DAY, OF, SELF-DETERMINATION, TO, KASHMIRIS, DAY, PAKISTAN, DEMANDS, JUSTICE, FOR, MARTYRS, OF, KASHMIR

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website