اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں ہو گا، وہ دن دور نہیں جب تمام دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا، وزیر اعظم نے کراچی میں پولیس بس پر بم حملے اور لورا لائی حملے کی مذمت کی ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے بیان میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ وہ دن دور نہیں جب تمام دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بزدلانہ اقدامات سے دہشتگردی کے خلاف عزم متزلزل نہیں کیا جا سکتا۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کراچی میں پولیس گاڑی پر بم دھماکے اور لورا لائی میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی کراچی میں پولیس بس پر حملے کی مذمت کی ہے ۔ شہباز شریف نے اہلکاروں کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا ہے ایم کیو ایم کے قائد اطلاف حسین نے بھی پولیس بس پر بم دھماکے پر اظہار مذمت کیا ہے۔
الطاف حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ انتہا پسند دہشتگرد قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں کو مسلسل نشانہ بنا رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی کراچی پولیس پر حملے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔