کراچی میں لوٹ مار کی وارداتوں میں اضافہ ، ماہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہو گیا
کراچی (یس اُردو) کراچی میں رمضان کے مہینے میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھ گئیں ، فیڈرل بی ایریا میں ملزمان نے دن دہاڑے طالب علم سے موبائل فون چھین لیا ۔ اسٹریٹ کرائم کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی ۔فیڈرل بی ایریا میں موٹر سائکل سوار ملزمان دن دہاڑے طالب علم کا موبائل فون لے اڑے ۔ سی سی ٹی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران دو ملزمان بائیک پر آئے ، ایک نے اتر کر موبائل فون پر بات کرنیوالے طالبعلم کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا ۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔