شیخوپورہ(بیورورپورٹ)ڈی سی اوارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن، بغیر لائسنس کے منر ل واٹر فیکٹر ی سیل کر دی ۔اے سی سٹی رابعہ ریاست نے اینٹی مالوجسٹ ،ٹی ایس آئی اور ٹی ایم او کے اہلکاروں کے ہمراہ شیخوپورہ کی مختلف بیکریز اور دکانوں پر چھاپے مار کرمجموعی طور پر8500روپے جرمانہ کیا اور متعدد دکانیں سیل کر دیں جن میں ایک بغیر لائسنس کے غیر معیاری منرل واٹر (نیا پانی )کی فیکٹری شامل ہے ۔اقبال پارک میں واقع یہ فلٹریشن پلانٹ پانی کی کوالٹی بغیر پاس کروائے فروخت جاری رکھے ہوئے تھا جس کی بناء پر ڈی سی او ارقم طارق کی خصوصی ہد ایت پر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا ۔صفائی کے ناقص انتظامات ،ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور مضر صحت اشیاء کی فروخت پر مختلف دکانوں کو جرمانے کئے گئے ۔اس کے ساتھ ساتھ اینٹی ایڈلٹریشن کی ٹیمیں ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے