گجرات( صغیر احمد قمر ) گجرات کی تاجر برادری پراپرٹی ڈیلرز ہسپتال اور سکولز مالکان کے اصرار پر آل پاکستان بزنس فورم گجرات کے صدر میاں ہارون مسعود سابق تحصیل ناظم گجرات نے ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے خصوصی ملاقات کی ایک گھنٹہ جاری رہنے والی ون ٹوون ملاقات میں میاں ہارون مسعود نے تاجر برادری پراپرٹی ڈیلرز کو روڈز کمر شلائز یشن کے حوالے سے مشکلات اور ان کے تحفظات سے ڈی سی او گجرات کو آگاہ کیا ، واضح رہے کہ میاں ہارون مسعود خود تحصیل ناظم گجرات اور کنو نیئر آف دی ڈسٹرکٹ اسمبلی گجرات اپنی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ، وہ ان مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر آل پاکستان بزنس فورم گجرات میاں ہارون مسعود نے کہا کہ پبلک نمائندگان اور سرکاری افسران کا اصل فرض عوام کو ریلیف پہنچانا ہے آپ کے تجویز کردہ منصوبوں میں حد درجہ مالی طور پر گجرات کے شہریوں نے تعاون کیا ہے آپ کے پبلک پارٹنر شپ کے تحت تعمیر ہونے والے فلاحی منصوبوں آرٹی سنٹر وال آف گجرات جم خانہ گجرات شہر کی تزین وآرائش اور داخلی دروازوں کی تعمیر جیسے تاریخی منصوبے قابل ستائش ہیں ، گجرات کے عوام ان تاریخی منصوبوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ، میاں ہارون مسعود نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا کہ جس طرح گجرات کے عوام اور تاجر برادری نے آپ کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے پبلک پارٹرنز شپ کے تحت بڑھ چڑھ کر مالی تعاون کیا اسی طرح ضلعی انتظامیہ کو بھی گجرات کے شہریوں اور مفاد عامہ کیلئے مزید ٹھوس اقدامات کرنے چاہئے ، اور گجرات کے عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسرکاری محکمے اپنا بھرپور کردار ادا کریں انشااللہ مفاد عامہ کی خاطر ہم آپ سے آل پاکستان بزنس فورم کے پلیٹ فارم سے ہر قسم کا غیر مشروط تعاون کریں گے ، میاں ہارون مسعود نے ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ سے کمرشلائزیشن فیس اور پہلے سے کمر شئلائز سڑکوں پر لگنے اضاضی کمرشل فیس کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کمرشلائزڈ سڑکوں پر لگنے والی اضافہ فیس کو ختم کیا جائے ، میاں ہارون مسعود نے لیڈیز کلب کے حوالے سے معزز خواتین ممبران کے مسائل اور تحفظات سے بھی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ کو آگاہ کیا ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے روڈز کو کمر شل کرنے اور کمرشلائزڈ فیس کے حوالے سے جلد خوشخبری دینے کی یقین دہانی کروائی اور لیڈ یز کلب کی معززخواتین ممبران کے مسائل کو بھی جلد حل کروانے کا وعدہ کیا ۔