کھیوڑہ( نمائندہ خصوصی ،راشدخان) ڈی سی او جہلم ذولفقار گھمن کھیوڑہ سالٹ مائن میں ہونے والے فیسٹیو ل کے انتظامات کا جائزہ لینے پہنچ گئے کھیوڑہ سالٹ مائن میں 30اور31جنوری کو ہونے والا بین الا اقوامی فیسٹول ڈی سی او جہلم ذولفقار احمد گھمن کا ایک منفرد آئیڈیا ہے جس کے انعقاد کا بنیادی مقصد کھیل کود اور تفریح کے ساتھ ساتھ کھیوڑہ شہر کو مزید عالمی سطح پر سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنانا ہے اور دوسری طرف نمک جیسی قدرتی نعمت کی درآمدات کو جدت فراہم کرنا ہے یہ فیسٹول سالٹ مائن اور کھیوڑہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ ہوگا امید کی جاتی ہے کہ اس فیسٹول کے کامیاب انعقاد کے شہر کی خستہ حالی مثبت اثرات مرتب ہونگے۔