گجرات (نامہ نگار) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے رمضان سستا بازار کنجاہ ، اور میجر شبیر شریف شہید ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری، انچارج رمضان بازار کنجاہ ڈی او زراعت توسیع رفیق تارڑ بھی انکے ہمراہ تھے۔ رمضان بازار کے دورہ کے موقع پر ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے سبزی ، فروٹ، دالوں، گوشت اور دیگر اشیاکے اسٹال چیک کئے اور فروخت کے لئے رکھی گئی اشیاء کے معیار کا جائزہ لیا۔ ڈی سی او نے ہدایت کی کہ تمام سٹالز پر وافر مقدار میں اعلی معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں خریداروں کی سکیورٹی کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں ، کسی بھی تاجر کو ہرگز گرانفروشی کی اجازت نہ دی جائے اور ایسا کرنیوالوں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت پنجاب اور انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دیں