ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)سوڈا واٹر ،ناقص گھی و آئل سمیت دیگر ملاوٹ زدہ اشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں اور سوڈا واٹر،ناقص گھی و آئل سمیت دیگر ملاوٹ زدہ اشیائے خوردونوش کے خلاف کریک ڈاؤن کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ ایک اعلی سطحی میٹنگ کے دوران کیا۔ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خاں نے مزید کہا کہ بازار میں موجودہ تمام اقسام کے گھی اور آئل کی سیمپلنگ کروائی جائے اور ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آرز کروائی جائیں۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیں اور عوامی شکایات کا ازالہ کریں۔ڈی سی او نے مٹن کا سرکاری نرخ فی کلو6سو روپے جبکہ بیف کا 3سوروپے فی کلو مقرر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر لائیوسٹاک کو ہدایت دی کہ وہ غیر قانونی ذبح خانوں کو بند کروائیں اوربیمار اور لاغر جانور کا گوشت بیچنے والے قصابوں کو جیل میں ڈالیں۔پرائس کنٹرول کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ٹی ایم اوز ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور تاجروں نے شرکت کی