ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)محکمہ صحت کے زیر اہتمام “ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ30″جون کو شروع ہوگا۔ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان ضلعی حکومت ننکانہ کے محکمہ صحت کے زیر اہتمام “ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ30″جون سے شروع ہوکر4جون کو اختتام پذیر ہوگا۔6روزہ مہم میں دوسال تک کی عمر کے بچوں کو ویکسینیشن،حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی، ہیلتھ میلہ سمیت صحت مند بچوں کے درمیان مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے اس سلسلے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔ای ڈی او صحت ڈاکٹر اسلم رندھاوا نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ہفتہ منانے کا بنیادی مقصد حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہی دلانے ہے تاکہ آنے والے بچے صحت مندزندگی گزار سکیں۔ماں اور بچے کی صحت کے ہفتے کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز گھر گھر جاکر حفظان صحت کے اصولوں سے آگاہ کریں گے جبکہ دوسال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ آگاہی واک کا اہتمام بھی کیا جائے گا تاکہ لوگوں میں صحت بخش زندگی گزارنے کے سلسلے میں آگاہی پیدا کی جاسکے۔”ماں اور بچے کی صحت کے ہفتے”کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شکیل احمدہرل،ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر زبیر احمد اعجاز،ڈسٹرکٹ انفارمیشن افیسر چوہدری شہزاد احمد کے علاوہ محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔