counter easy hit

ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان کا رمضان بازار ننکانہ کا اچانک دورہ

DCO Nankana

DCO Nankana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان کا رمضان بازار ننکانہ کا اچانک دورہ۔سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش سمیت مٹن،بیف اور چکن کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔حکومتی مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمت پر اشیاء بیچنے والوں کے خلاف ایف آئی اارز درج ہونگی۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان نے غلہ منڈی ننکانہ سٹی میں قائم سستے رمضان بازار کے اچانک دورے کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ڈاکٹر شاہ زیب حسنین،اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک بھی تھے۔ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان فرسٹ ایڈ کاؤنٹر، بزرگ شہریوں اور خواتین کے لیے کاؤنٹرز، آٹے اور چینی کے سٹالز،سمیت ریٹ لسٹوں کی چیکنگ کی اور ٹی ایم اے کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔