counter easy hit

بابا نو لکھ ہزاری کے عرس کے ایام میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں،ڈی سی او ننکانہ

 DCO Nankana

DCO Nankana

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)بابا نو لکھ ہزاری کے عرس کے ایام میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان۔ تفصیلات کے مطابق حضرت بابا ابو الخیر المعروف بابا نو لکھ ہزاری کے عرس اور 23مارچ کو شروع ہونے والی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔ واک تھروگیٹس، کنٹرول روم کا قیام سمیت عرس کی تقریبات کی سی سی ٹی وی کوریج کو یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان نے اعلی سطح میٹنگ کے اجلاس کے دوران کیا۔ ڈی سی او نے اسسٹنٹ کمشنرز شاہکوٹ اور ٹی ایم او کو خصوصی ہدایات جاری کیں کہ وہ صفائی کی صورت حال کو بہتر بنائیں۔ اور زائرین کی چیکنگ کا خصوصی انتظام کریں۔ ڈی ایس پی شاہکوٹ نواز سیال نے سکیورٹی پلان کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ میٹنگ میں اے ڈی سی ڈاکٹر شاہزیب حسنین، ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد مبشر ربانی، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122محمد اکرم پنوار، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد کے علاوہ محکمہ صحت کے افسران اور منیجر اوقاف سمیت واپڈا کے افسران نے شرکت کی۔