کھاریاں(نیئر صدیقی سے) ڈی سی او گجرات عوام کو کرائے کم کروا کر ریلیف فراہم کریں ۔ کھاریاں سے چلنے والے تمام ٹرانسپورٹرز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ میں مصروف۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ کو تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد حکومت پنجاب نے کرایوں میں 10فیصد کمی کا اعلان کیا لیکن لگتا ہے کہ کرائے کم ہونے کا اعلان صرف اعلان تک ہی محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ تین ہفتے گزرنے کے بعد بھی کھاریاں سے لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین ، ڈنگہ ، جہلم ، جلالپور جٹاں ، راولپنڈی اور کوٹلہ ارب علی خاں کے روٹوں پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے کم نہیں کئے گئے۔ فرینڈز آف کھاریاں کے چیف آرگنائزر میاں محمد صفدر نے ڈی سی او گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازم پیشہ افراد اور مزدور طبقہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹرانسپورٹروں سے کرائے کم کروائے جائیں