counter easy hit

ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو کی لاشیں بھی پنڈی سے گئی تھیں اور اب ۔۔۔۔ لائیو پروگرام میں سلیم صافی نے ایسی پیشگوئی کر دی کہ ہر طرف خاموشی چھا گئی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) نامور تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کے بعض ذرائع مجھے بتا رہے ہیں کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے، آصف زرداری کو لے کر کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے، یہ سب میں آصف زرداری کی محبت میں نہیں کہہ رہا، بھٹو کی لاش کو پنڈی سے بھیجا گیا،

بے نظیر بھٹو کی لاش بھی پنڈی سے ہی گئی جبکہ اس سے قبل لیاقت علی خان کا سانحہ بھی راولپنڈی میں ہی رونما ہوچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نامور صحافی او تجزیہ کار سلیم صافی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی یہی کامیابی ہے کہ وہ پہلے نمبر پر آچکے ہیں، شیخ رشید کا مسئلہ ہی یہ ہے کہ انکے پاس جو معلومات کا ذخیرہ ہے وہ تازہ نہیں ہے، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اعلیٰ سطحی رابطے ہوچکے ہیں، وہ الگ بات ہے کہ یہ رابطے کجوئی نتیجہ نہیں نکال سکے، مولانا کے لہجے میں جو تلخی دیکھنے میں آرہی ہے وہ انہی رابطوں کی وجہ سے ہے۔ آگ اس وقت دونوں جانب ایک جیسی لگی ہوئی ہے لیکن جو امیدیں شیخ رشید کو ہیں وہ پوری ہوتی دکھائی نہیں دیتی، میں مولانا سے ہزار مرتبہ کہہ چکے ہوں کہ عمران خان نہ کسی ایجنٹ ہیں اور نہ ہی کسی کے ایجنڈے کے تحت آئے ہیں، ایک بات ہمیں بھی حیران کر رہی ہے اور سبکو بھی کہ مولانا ماضی کی نسبت اس مرتبہ کافی پر اعتماد دکھائی دے رہے ہیں ، پرویز خٹک کو جو مولانا سے بات چیت کی ذمہ داری دی گئی ہے وہ اس میں اتنا ہی کردار ادا کر پائے گے جتنا پاکستان کے دفاع میں کر رہے ہیں، بہتر تھا عمران خان یہ ذمہ داری چوہدری شجاعت حسین کو دے دیتے کیونکہ چوہدری برادران کے مولانا کے ساتھ تعلقات کسی اور نوعیت کے ہیں۔سلیم صافی کا کہنا تھا کہ خفیہ اداروں کے بعض ذرائع مجھے بتا رہے ہیں کہ آصف زرداری کی طبیعت ناساز ہے، آصف زرداری کو لے کر کوئی بھی سانحہ ہوسکتا ہے، یہ سب میں آصف زرداری کی محبت میں نہیں کہہ رہا، بھٹو کی لاش کو پنڈی سے بھیجا گیا، بے نظیر بھٹو کی لاش بھی پنڈی سے ہی گئی جبکہ اس سے قبل لیاقت علی خان کا سانحہ بھی راولپنڈی میں ہی رونما ہوچکا ہے۔

dead, bodies, of, benazir, and, zulifqar bhutto, were, sent, from, Rawalpindi, now, who's, dead, body, will, be, sent

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website