counter easy hit

بڑی خبر : ڈیلرز نے آزادی مارچ کی آڑ میں خفیہ کوڈ کے ذریعے اربوں روپے کا منافع کما لیا ، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ جب آزادی مارچ کا آغاز ہوا تو اس میں بہت سارے قافلے شامل تھے ، بالخصوص کے پی کے اور بلوچستان سے کئی قافلے شامل تھے ، ان قافلوں میں بسوں کی تعداد بہت زیادہ تھیں۔

قافلے میں زیادہ تر ویگو ڈالے،اے سی کوسٹر اور نئی، مہنگی مہنگی گاڑیاں نطر آئیں،چونکہ جلسے جلوسوں میں ایسی گاڑیاں استعمال ہوتی ہیں کہ راستے میں اگر گاڑی کہیں لگ جائے یا پھر اس کو کوئی نقصان پہنچ جائے تو فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ پرانی بسیں ہوتی ہیں۔ لیکن مولانا کا کا آزادی مارچ ایسا تھا جس میں ویگو ڈالے اور مہنگی گاڑیاں موجود تھیں جب تحقیقاتی اداروں نے جب اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تو حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ بتایا گیا ہے کہ قافلے میں موجود تین کوسٹر ایک ٹرانسپورٹرز نے خرید لی۔ ان کا کہنا ہے کہ جب 25لاکھ میں مجھے اتنی مہنگی چیز مل رہی ہوں تو میں کیوں نہ خریدوں؟.اس سلسلے میں کوڈ کے استعمال کا انکشاف کیا گیا۔ جو گاڑیاں کاغذات کے بغیر تھیں ان کا کوڈ ” کچی” رکھاگیا.رانا عظیم نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ جلوسوں میں لانے والی گاڑیاں 25فیصد قیمت پر فروخت کی گئیں۔ یعنی کے ایک لاکھ روپے کی چیز پچیس ہزار میں فروخت کی گئی۔ ایک اندازے کے مطابق 111 ویگو ڈالے فروخت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی مہنگی گاڑیاں فورخت کی گئیں۔ رانا عظیم نے کہا کہ فلائنگ کوچ گاڑیاں بھی آزادی مارچ میں استعمال ہوئیں، تین مختلف گروہوں نے 6ارب روپے کا دھندہ کر لیا، اس کے علاوہ آزادی مارچ میں لائی گئی چار گاڑیاں نان کسٹم پیڈ ہیں جن پر بلوچستان کی نمبر پلیٹیں لگی ہوئی ہیں، جب کہ گاڑی کے ایک حصے پر چھوٹا سا “کچی” لکھا ہوا ہے جو کہ ڈیلرز کا خفیہ کوڈ ہے۔

dealers, did, their, work, benifiting, from, dharna, they, earned, billions, of, rupees

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website