counter easy hit

پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان فائبرآپٹک اور بجلی کے شعبہ میں تعاون کے وسیع مواقع، ڈین ڈپلومیٹک کارپس کی معید یوسف سے ملاقات

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان ترکمانستان کے درمیان فائبر آپٹک اور بجلی کے شعبے میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ یہ بات معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف سے ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین اور پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتادجان موولامو نے اہم ملاقات میں کہی۔ ملاقات کے دوران اقتصادی سلامتی اور علاقائی امن پر گفتگو ہوئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ اقتصادی راہداری اور علاقائی رابطے ہماری اولین ترجیح ہیں، تاپی پراجیکٹ تکمیل کے مرحلہ میں ہے۔ ترکمانستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان ترکمانستان سے فائبر آپٹک اور بجلی حاصل کر سکتا ہے۔ ڈپلومیٹک کارپس کے ڈین اتادجان موولامو نے پاکستان کی افغانستان میں امن کے لئے کوششوں کو سراہا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website