کابل: افغانستان نے سابق آسٹریلوی بیٹسمین اور کمنٹیٹر ڈین جونز کو اپنا عبوری کوچ مقرر کردیا تاہم وہ آنے والے ہانگ کانگ ٹور کے دوران افغان ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔
ڈین جونز نے گزشتہ ماہ شپاگیزا ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ کے دوران کابل کا دورہ کیا اور وہاں پر کمنٹری کی تھی، وہ 20 سے 23 اکتوبر تک شیڈول چار روزہ انٹرکانٹی نینٹل میچ کیلیے ٹیم کوجوائن کریں گے۔ افغان بورڈ کا کہنا ہے کہ اس میچ کے بعد دونوں فریقین کے درمیان طویل المدتی معاہدے پر بات ہوگی۔