ہر مسلمان پر رسول صلی اللہ وسلم کی اطاعت کو فرض قرار دے دیا گیا ہے، معروف عالم دین حافظ محمّد اسحاق و دیگر کا برسی تقریب سے خطاب
راولپنڈی (پریس ریلیز )معروف عالم دین حافظ محمّد اسحاق نے کہا ہے کہ ماں کی عظمت اس انسان سے پوچھی جائے جس کی ماں اس سے بچھڑ گئی ہو دعائوں کے اس خزانے کو زندگی میں دوبارہ پالینا ممکن نہیں لہذا ہر انسان کو اپنی زندگی میں ہی اللہ تعالی کی بہترین نعمت کا فائدہ اٹھا نا چاہیئے اور خدمت کرکے دنیا و آخرت میں جنت کو مقدر بنا لیا جائے ،
ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان ریلوے ڈی ایس آفس راولپنڈی کے سابق منیجر ھیومن ریسورس ڈاکٹر مبارک علی کی اھلیہ مرحومہ تحصیل ہیڈ کواٹر ھسپتال ٹیکسلا کے ڈاکٹر محفوظ علی ، پا کستان ریلوے کیرج فیکٹری کالونی راولپنڈی کے ڈاکٹر اظہر علی ، ڈاکٹر اطہر علی ،ڈاکٹر اسد علی ، احسان علی ھاشمی ایڈوو کیٹ اصغر علی مبارک ، ایڈوو کیٹ عظمت علی ،ایڈوو کیٹ مس طاہرہ بانو مبارک ،ایڈوو کیٹ عظمیٰ مبارک کی والدہ ماجدہ کی برسی کے موقع ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے محفل نعت خوانی سے خطاب میں کیا جس میں ملک نامور نعت خوان رضوان فریدی ،اصغر خان ،حافظ اسحاق اور دیگر نے نعت خوانی،سوز و سلام ،منقبت ،ھدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوے کہا ”اللہ تعالی نے اپنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر قران نازل فرمایا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعے سے ہی تمام انسانیت تک یہ ہدایت کی روشنی پہنچی۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی قران پر عمل کا نمونہ تھی اور ہر مسلمان پر رسول صلی اللہ وسلم کی اطاعت کو فرض قرار دے دیا گیا ہے۔
برسی تقریب سے ننھی ذاکرہ ندا حسین اور انیزہ حسین خوبصورت کلام پیش کرتے ہوئے
قران میں متعدد بار رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم نازل ہوا ہے۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کی زندگی پر عمل کر کے ھم دنیا و آخرت میں سرخرو ھو سکتے ھیں ،ماہ ربیع الاول رحمتوں ،برکتوں کو سمیٹنے کا مہینہ ھے اس مہینہ میں تاجدار مدینہ دنیا میں تشریف لاۓ انہوں نے کہا ماں کی عظمت اھلیبت سے محبت کے بغیر ھم جنت کے حقدار نہیں ہوسکتے ”انہوں نے سیرت امام حسین علیہ السلام پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حسن علیہ السلام اور حسین علیہ السلام جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ ” حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں، اللہ تعالیٰ اس شخص سے محبت کرتا ہے جو حسین علیہ السلام سے محبت رکھتا ہے ”