counter easy hit

رقم کی تقسیم کے تنازعہ پر سگے بھائی مقدس علی بھٹی نے چھری کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا

death by successive

death by successive

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)جی ٹی روڈ کے گاؤں جوئیانوالہ موڑ میں گندم کی فروخت سے حاصل ہونیوالی رقم کی تقسیم کے تنازعہ پر زمیندار عباس علی بھٹی کو اسکے سگے بھائی مقدس علی بھٹی نے چھری کے پے در پے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگیا، پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی ہے، مقتول تین بچوں کا باپ بتایا گیا ہے، دریں ا ثناء گاؤں فتحؒ ریحان میں ایک نوجوان مدثر علی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے فائرنگ کرکے نوجوان شوکت علی کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگیا، جس کا فیکٹری ایریا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، شہر میں نواز لیگ کے کارکن مقصود طاہر ملک کو ایک تھانیدار کے بیٹوں نے اس وقت پکڑ کر معمولی رنجش کی بناء پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ شب برات کے نفلی روزہ کی افطاری کا سامان لینے کیلئے منڈی میں آیا ہوا تھامقصود طاہر ملک بلدیہ شیخوپورہ کے کونسلر محمود طاہر ملک کا چھوٹا بھائی ہے۔