لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ( ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔ سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انتقال کر گئے، سید زاہد حسین بخاری سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن پنجاب عظمی بخاری کے والد بھی تھے۔
تفصیلات کے مطابق سابق پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ انتقال کر گئے، سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوا، سید زاہد حسین بخاری ایڈووکیٹ نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، سید زاہد حسین بخاری ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کے والد تھے، سید زاہد حسین بخاری سانحہ ماڈل ٹاؤن لارجر میں درخواست گزاروں کے وکیل تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزبِ اختلاف شہباز شریف نےپارٹی کی پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد حسین بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا، شہباز شریف کا کہناتھا کہ سید زاہد حسین بخاری پارٹی سے وابستگی رکھنے والی ایک بہادر، مخلص اور شاندار شخصیت تھے بطور وکیل معاشرے میں ظلم، زیادتی اور نا انصافیوں کے خلاف انہوں نے بھرپور جدوجہد کی ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا والد کی وفات ایک بڑا صدمہ ہے، ہم سب عظمی بخاری کے غم میں شریک ہیں اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔۔۔وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کا ایم پی اے عظمیٰ بخاری کے والد سید زاہد بخاری کے انتقال پر اظہار تعزیت اللّہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔ میاں محمود الرشید نے کہا اللہ تعالیٰ عظمی بخاری اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔