لاہور……..لاہورسمیت پنجاب میں خناق سے ہلاکتوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ، خناق کا شکار بچوں کا تعلق لاہور ،فیصل آباد ،قصور اورگوجرانوالہ سے تھا۔ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق خناق سے ہلاک ہونے والے بچے چلڈرن اسپتال لاہور اور الائیڈ اسپتال فیصل آباد میں زیر علاج تھے،ان کی عمریں 2سے 12 سال کے درمیان تھیں ۔محکمہ صحت کی رپورٹ کےمطابق 86 فیصد بچوں کو اکتوبر میں خناق کی ویکسین دی گئی ،اس کے باوجود اسی مہینے میں بچوں کی ہلاکتیں شروع ہوگئیں، ادھر خناق میں مبتلا بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت ویکسین اور ویکسینیٹر کی پرمارمنس کو چیک کریں ورنہ خناق یونہی بچوں کی زندگیوں کے چراغ گل کرتا رہےگا۔