سعودی عرب میں ایک شہزادے کو قتل کے جرم میں سزائے موت دے دی گئی ہے۔
ریاض: (ویب ڈٰسک) وزارتِ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کو ریاض میں سزائے موت دی گئی۔ بیان میں یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ انہیں سزائے موت کس طریقے سے دی گئی ہے۔ قتل کا واقعہ تین سال قبل پیش آیا تھا جس میں مقتول کے لواحقین نے دیت کی رقم لینے سے انکار کر دیا تھا۔ شہزادہ ترکی نے عدالت کے رو برو اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ سعودی تاریخ میں شاہی خاندان کے کسی فرد کو سزائے موت دیے جانے کا سب سے اہم واقعہ شہزادہ فیصل بن مسعید کا ہے جنہیں انیس سو پچھہتر میں اپنے تایا فیصل بن سعود کو قتل کرنے پر سزائے موت دی گئی تھی