counter easy hit

رنگ روڈ کو بند کرنے کا فیصلہ ،مگر کیوں۔۔۔؟اپنے گھر سے نکلنے سے پہلے ہی یہ خبر پڑھ لیں

Decide to close the color road, but why ...? Read this news before leaving your house

اسلام آباد( ویب ڈیسک )چین کے نائب صدر دورہ پاکستان پر موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی جس دورا انہیں پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازا گیا تاہم آج وہ دورہ لاہور پر آ رہے ہیں جس کیلئے سیکیورٹی نہایت سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چین کے ناب صدر وانگ کشان لاہور میں گورنر پنجاب اور وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران باہمی تعاون اور دوستی پر بات چیت ہو گی تاہم اس موقع پر سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ لاہور کے رنگ روڈ کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔رنگ روڈ سہہ پہر ساڑھے تین بجے سے چھے بجے تک اور کل صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک بند رہے گی۔رنگ روڈ اتھارٹی کا کہناہے کہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔چینی نائب صدر کے لاہور دورہ کے حوالے سے پیغام جاری کرتے ہوئے عثما ن بزدار کا کہنا تھا کہ چینی نائب صدر کی آمد باعث فخر و انبساط ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے نائب صدر کی آمد پر سمجھوتوں اور یاداستوں پر دستخط معاشی خوحالی کے نئے دور کا آغازثابت ہوں گے۔ان کا کہناتھا کہ سی پیک کے پراجیکٹس کا افتتاح خوش آئند امر ہے جبہ ہم انہیں آج لاہور آمد پر دل کی اتھا گہرائیوں سے نی ہاﺅ کہتے ہیں۔عثمان بزدار نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وانگ کی شان اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لا رہے ہیں،اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے نائب صدر کی آمد پر خصوصی جملہ بھی کہا کہ چشم ماروشن دل ماشاد۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور چین کے نائب صدر کی ملاقات میں مختلف شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط ہوئے جن میں لسبیلہ میں جدید زرعی یونیورسٹی کے قیام کیلئے ایم اویو بھی شامل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website