کولمبو: بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ پچ نے انھیں سری لنکن ٹیم کو فالو آن کرانے پر مجبور کیا۔
Decided follow on to the Sri lanka after seeing the pitch situation, Kohli
ویرات کوہلی نے کہا کہ میں حریف سائیڈ کو فالو آن کرانے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا مگر جس طرح سری لنکا کی پہلی اننگز کے دوران بیٹنگ کا رویہ تھا اس نے مجھے میزبان سائیڈ کو فالو آن کرانے پر مجبور کیا، اس طرح کی کنڈیشنز میں آپ کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہیں گے، دوسری باری میں سری لنکا نے بھرپور فائٹ کی، اگر ہمیں وہ کوئی چیلنج بھی دیتے تب بھی ہم اس سے لطف اندوز ہوتے۔