counter easy hit

شیشے کی فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی: حکومت سندھ نے شیشے کے استعمال پر فوری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں قانون سازی شروع کردی گئی۔

Decided to ban on the Sale and use of glasses

Decided to ban on the Sale and use of glasses

اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون نے محکمہ صحت سے شیشے میں استعمال تمباکو کی فروخت اورپینے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں تاہم ذرائع نے بتایاکہ شیشے کے استعمال پر مکمل پابندی عائدکرنے کیلیے قانون سازی شروع کردی گئی جس کا نام سندھ انسداد شیشہ نوشی ایکٹ2016 رکھا گیا ہے، مجوزہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کوایک لاکھ روپے جرمانہ اور 3سال قیدکی سزا تجویزکی گئی ہے جبکہ اس میں استعمال کیا جانے والا تمباکوکی درآمد، خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

ادھر قانونی اور ماہرین صحت آئندہ ہفتے تک حتمی تجاویز مرتب کر لیں گے جس کے بعد اسے منظوری کیلیے سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، منظوری کے بعد سندھ میں شیشے کے استعمال،فروخت پر مکمل پابندی عائد کردی جائے گی۔ علاوہ ازیں اے کے یوکے ماہر امراض پھپھٹرے، سینہ (پلمونری) ڈاکٹر جاوید خان کا کہنا ہے کہ شیشے کے استعمال سے پھیپھڑوں میں سوزش ہوجاتی ہے جبکہ سانس کی نالیاں بھی متاثر ہوتی ہیں ، شیشہ دمہ کے مرض کا باعث بھی بن رہا ہے، ایک گھنٹے شیشے پینا 200 سگریٹ پینے کے برابرہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website