counter easy hit

ہریتھک روشن کا مرنے کے بعد آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: خوبصورت اور نیلی آنکھوں کے مالک بالی ووڈ ایکشن ہیرو ہریتھک روشن نے بعد از مرگ آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

Hrithik Roshan decided to donate their eyes after death

Hrithik Roshan decided to donate their eyes after death

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’’کابل‘‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے  اور فلم باکس آفس پر ’’رئیس‘‘ سے مقابلے کے باعث کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن فلم میں نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے بعد ایکشن ہیرو نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہریتھک روشن اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث کئی بار پرکشش شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں لیکن اب انہوں نے فلم ’’کابل‘‘ میں نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے سمجھنے کے بعد ’’بعد از مرگ‘‘ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے آنکھوں کے چیریٹی اسپتال کوبھی آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب  فلم ’’کابل‘‘ کی  ٹیم اس فیصلے کو تشہیری مہم میں استعمال کرنے کی خواہش مند تھی لیکن ہریتھک روشن نے اپنے فیصلے کی تشہیرسے منع کردیا تھا۔ واضح رہے کہ ہریتھک روشن کے علاوہ امیتابھ بچن، جیا بچن، یشوریا رائے بچن اور رندیپ ہودا سمیت متعدد اداکار بعد از مرگ اعضا عطیہ کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website