وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیوٹا بورڈ کا اجلاس ، حکام کو صوبے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت
کراچی: سندھ میں دس ماڈل ٹیکنیکل ادارے قائم کرنے کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ سندھ کی ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر اور جدید کرنے کی ہدایت ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں اسٹیوٹابورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبےبھر میں دس ماڈل ٹیکنیکل ادارےقائم کرنےکافیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے حکام کو ہدایت کی کہ صوبے میں ٹیکنیکل ایجوکیشن کے معیار کو بہتر اور جدید بنایا جائے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں خود جلد ٹیکنیکل اداروں کا دورہ کروں گا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ سے نیپال کی پاکستان میں سفیرسیوالیمسل ادھیکاری نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔