الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور بائیو میٹرک مشینیوں کا عملی مظاہرہ میڈیا کے سامنے کیا جائے گا۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی زیر صدارت ای سی پی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران مشورہ دیا گیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں اور بائیو میٹرک مشینیں تجربانی بنیادوں پر استعمال کی جائیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس وقت 100بائیومیٹرک اور 150 الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں موجود ہیں جن کا عملی مظاہرہ بہت جلد میڈیا کے سامنے کیا جائے گا۔