اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو متعصب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ قبول ہے لیکن اس سے اتفاق نہیں کرتے۔
این اے 122 میں انتخابی بے قاعدگیوں پر الیکشن کمیشن کا جرم بتا کر سزا مسلم لیگ (ن) کو دی گئی۔ پرویز رشید نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے ن لیگ کے ساتھ تعصب کا مظاہرہ کیا۔
تفصیلی فیصلے کو پڑھ کر لگتا ہے کہ فیصلہ لکھنے والے کو خود نمائی کا شوق تھا۔
وفاقی وزیر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کم ووٹوں سے شکست پر تسلی نہیں ہوتی۔ دوبارہ انتخابات ہوئے تو ہری پور کی تاریخ دہرائیں گے۔