انسداد دہشت گردی کی عدالت نے رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق جمشید دستی کو سینٹرل جیل ڈی جی خان سے سخت سیکورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں لایا گیا۔ عدالت میں جمشید دستی پر قائم مقدمات کی سماعت ہوئی ۔ مقدمات میں پانی چوری اور بھتہ خوری کے الزام عائد ہیں، جمشید دستی کی جانب سے عدالت میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی ، جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جمشید دستی کی پیشی کے موقع پر عوامی راج پارٹی کے کارکنوں نے عدالت کے باہر گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔