اسلام آباد: وارنٹ کی تعمیل کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں رہائشگاہوں پرچھاپے مارے لیکن ملزم اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے: نیب رپورٹ
اثاثہ جات ریفرنس کیس میں اسحاق ڈار کی نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی، نیب پراسیکیوٹر نے میڈیکل رپورٹ کی مخالفت کر دی۔ دوسری جانب نیب نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے وارنٹ کی تعمیل کیلئے لاہور اور اسلام آباد میں رہائشگاہوں پرچھاپے مارے لیکن ملزم اہلخانہ کے ہمراہ بیرون ملک فرار ہو چکا ہے۔ نیب نے عدالت سے اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کی بھی استدعا کر دی۔ عدالت نے اسحاق ڈار کی حاضری سے استشنیٰ اور نمائندے کے ذریعے سماعت جاری رکھنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔۔ واضح رہے گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ضامن کو ملزم کی حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔ اسحاق ڈار کی زر ضمانت ضبط کئے جانے کا امکان ہے۔