وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہیں دینے کا فیصلہ
نگران حکومت نے وفاقی اداروں کے ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ کرلیا، متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی گئیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے اکاونٹنٹ جنرل ملٹری، اکاونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو اور وزارت خارجہ کے چیف اکاونٹنٹ آفیسر کو سرکلر جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی سے قبل وفاقی اداروں کے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے انتظامات کئے جائیں ، 17 اگست کو تنخواہ اور پنشن ادائیگی کر دی جائے، عید سے پہلے متعلقہ محکمے ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔