کراچی: ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی سینما گھروں میں بھی فلم کو آج ہی ریلیز کر دیا جائے گا۔
ملکی سطح پر سنسر بورڈ کی ریشہ د وانیوں کے باوجود ہدایتکار شعیب منصور کی فلم ورنہ کو بیرون ممالک میں شیڈول کے تحت ریلیز کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فلم کو آج ہی ریلیز کردیا جائے گا اور ملکی سینما گھروں میں بھی اس کی نمائش ہوگی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبائی سطح پر سندھ فلم سنسر بورڈ نے فلم کو “اے” سرٹیفکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہوا ہے جس کو وہ وفاقی سنسر بورڈ کے فیصلہ کو مدنظر رکھتے ہوئے جاری کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ سنسر بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اصل مسئلہ پنجاب کا ہے فلم مالک میں سندھ کے وزیر اعلیٰ کو نشانہ بنایا گیا تھا اب گورنر پنجاب کو نشانہ بنایا گیا ہے بعدازاں وہ وزیر اعظم بن جاتا ہے ۔سیاسی صورتحال بھی فلم ورنہ پر اثر انداز ہورہی ہے۔