جے آئی ٹی سربراہ ایف بی آر سے درکار ریکارڈ کی فہرست پیش کریں ،عدالت کے سماعت کے دوران ریمارکس
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ 10 جولائی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے ، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی کی تیار کردہ رپورٹ کمیٹی کے سربراہ واجد ضیا کی موجودگی میں پیش کی گئی۔ رپورٹ کو واجد ضیا کی موجودگی میں ہی کھولا گیا اور تمام ججز نے رپورٹ کے تمام پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لیا تاکہ کیس میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچا جاسکے ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ایف بی آر کی جانب سے تحقیقات سے متعلق ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ عدالت نے تمام کارروائی سننے کے بعد حکم دیا کہ کیس کی حتمی اور مکمل رپورٹ 10 جولائی کو پیش کی جائے اور جے آئی ٹی کے سربراہ ایف بی آر سے درکار ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کریں، اس موقع پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کرنا ہے ، ایسے ہی بلاوجہ کسی کی ٹانگیں کھینچنے سے کام نہیں چلے گا۔