اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کا فیصلہ
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کو 5، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ ایم ایم اے کو ایک نشست ملنے کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 10 مخصوص نشستوں میں سے تحریک انصاف کے لال چند ملھی، شنیلا رتھ، رمیشن کمار، جئے پرکاش اور جمشید تھامس کو مخصوص نشستیں ملنے کی توقع ہے۔مسلم لیگ ن کے درشن لال اور کھیل داس کوہستانی کو مخصوص نشست ملنے کا امکان ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے رمیش لال اور نوید عامر جیوا کو بھی مخصوص نشست ملنے کی توقعہے۔ایم ایم اے کے جیمز اقبال کو بھی مخصوص نشست ملنے کا امکان ہے، مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن کا اجرا نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفیکیشن کے بعد ہوگا۔