اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ این اے 122 کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، لیکن اس سے اتفاق نہیں کرتے۔
فیصلہ کرنے والے نے ن لیگ سے تعصب برتا ہے۔ ایاز صادق اور سعد رفیق کے حلقے میں انتخاب ہوا تو ہری پور کی تاریخ دہرائی جائی گی۔ انہوں نے کہا کہ این اے 122 کا فیصلہ ،تعصبانہ ہے، این اے 122 کے فیصلے میں تعصب انصاف پر حاوی ہوگیا۔الیکشن کمیشن کا جرم بتاکر سزا مسلم لیگ ن کو دی گئی۔
تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان انصاف نہیں تعصب کا مظاہرہ کیا گیا۔ فیصلہ لکھنے والے منصف نے خود نمائی کو پیش نظر رکھا۔ سپریم کورٹ سے فیصلہ لیں گے کہ تعصب کیوں برتا گیا۔پاکستان کا قانون ہمیں اجازت دیتا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف بڑی عدالت جائیں۔