counter easy hit

فیصلوں میں کسی دباؤ اور خوف کا شکار نہیں ہوں گے،جسٹس نثار

Decisions will not have anyone pressure and fear, Justice Nisar

Decisions will not have anyone pressure and fear, Justice Nisar

نامزد چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ مقدمات کے فیصلوں میںکسی دباؤ اور خوف کا شکار نہیں ہوں گےاور نہ مصلحت سے کام لیں گے، آپ دیکھیں گے کہ شفافیت کیا ہوتی ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں نامزد چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قیاس آرائی کی جاتی ہے کہ فیصلوں میں مصلحت اور مفاد شامل ہوتا ہے،وہ فرائض کی سرانجام دہی میں قطعا ًکمزور نہیں پڑیں گے ، عدلیہ کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکر نہیں دیکھ سکے گا۔انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ وقتی فائدہ دیتے ہیں منزل تک نہیں پہنچاتے ، ہم مصلحت ، مفاد اور خوف کا شکار نہیں ہوں گے۔تقریب سے خطاب میں جسٹس ثاقب نثار کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جج اپنا گھر ٹھیک کریں ، پھر بار سے توقعات رکھیں ۔ بار عہد کرے اب کوئی ہڑتال نہیں ہو گی ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website