ماش ہو یا چنے کی دال مقامی پیداوار میں کمی باعث رواں سیزن دالوں کی امپورٹ پر انحصار بڑھ گیا
کراچی (یس اُردو) دالوں کے درآمدی بل میں 57 فیصد اضافہ ، رواں مالی سال کے 8 ماہ کے دوران دالوں کی امپورٹ 41 ارب روپے تک پہنچ گئی ۔ماش ہو یا چنے کی دال مقامی پیداوار میں کمی باعث رواں سیزن دالوں کی امپورٹ پر انحصار بڑھ گیا ، مہنگی دالیں درآمد ہونے سے مقامی مارکیٹ میں ماش کے دام 260 روپے کلو جبکہ چنے کی دال کے مول 120 روپے کلو سے بھی تجاوز کرتے دیکھے گئے ۔
دوسری جانب دالوں کے درآمدی بل بڑھنے سے غیر ملکی ادائیگیوں کا بھی بوجھ بڑھا ، جولائی تا فروری 2016 دالوں کا حجم 53 فیصد اضافے سے 6 لاکھ 40 ٹن تک پہنچ گیا