پیداوار میں کمی کی خبروں پر مارکیٹ میں مرغی اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں ٹماٹر 100 اور مرغی 380 روپے کلو فروخت ہوئی۔
Decline in production, would have increased the prices of chicken and tomatoes
مارکیٹ کے ایک سبزی فروش عمران کے مطابق مارکیٹ میں گرم موسم میں مرغیوں کے مرنے اور ٹماٹر کی پیداوار کم ہونے کی خبریں قیمت کو بڑھاوا دے رہی ہے۔ حکومت نے ننانوے روپے ریٹ دیا ہے، یہ بھی اضافی قیمت کا عندیہ ہے کیونکہ حکومتی ریٹ مارکیٹ ریٹ سے ہمیشہ کم ہوتا ہے۔ شہر کے بڑے علاقوں میں ٹماٹر 160 روپے تک فروخت ہوا ، جبکہ مرغی کی قیمت چار اور پانچ سو روپے کے درمیان بے قرار نظر آئی۔