کراچی: مارکیٹ میں ٹماٹر 70 روپے اور پیاز کی قیمت 60 روپے ہوگئی ، ہول سیل کے بعد ریٹیل مارکیٹ میں بھی قیمتیں کم ہوگئیں
کراچی میں ٹماٹر اور پیاز سستے ہوگئے ، ہول سیل مارکیٹ میں ٹماٹر 70 روپے جبکہ پیاز 60 روپے کلو میں فروخت ہونے لگی ۔ کراچی میں ٹماٹر اور پیاز کے نرخ نیچے آنے شروع ہوگئے۔ کراچی سبزی منڈی ایسوسی ایشن کے مطابق اس وقت ٹماٹر 30 روپے فی کلو کمی کے بعد 70 روپے جبکہ پیاز 5 روپے کلو کم ہو کر 60 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ ہول سیل مارکیٹ میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں نیچے آنے سے ریٹیل بازار میں بھی یہ دونوں سبزیاں سستی ہوگئی ہیں۔ سبزی منڈی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی سپلائی میں کافی حد تک بہتری آگئی ہے اس لئے آئندہ آنے والے دنوں میں یہ مزید سستے ہو جائیں گے۔