اسپین کے شہر کاتالونیا میں پیاز کے فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں سینکڑوں افراد پیاز سے تیار ڈشیں بنانے اور کھانے کے مقابلوں میں شریک دکھائی دئیے۔ صدیوں قدیم ’کالکوٹاڈا‘ نامی اپنی نوعیت کے اس انوکھے فیسٹیول میں شیف پیاز سے تیار ایسے ایسے منفرد کھانے بناتے دکھائی دئیے کہ دیکھتے ہی منہ میں پائی بھرآئے۔
اس کے علاوہ کچا پیاز کے کھانے کا بھی مقابلہ منعقد کروایا گیا، جس میں نوجوانوں نے شرکت کی اور جیتنے والے شخص نے 310 پیاز چبا کر مزے سے کھائے اور مقابلے کا فاتح قرار پایا۔