ٓاسلام آباد: دفتر خارجہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان سعودی عرب اور کینڈا کے درمیان سفارتی کشیدگی کو گہری نگاہ سے دیکھ رہا ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا کہ عمران خان سے بھارتی ہائی کمشنرکی ملاقات کاعلم تھا، نریندر مودی کا پاکستان سے متعلق بیان مسترد کرتے ہیں، بھارتی وزیراعظم کا بیان نیا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اقوام متحدہ کے کمیشن آف انکوائری کو دورے کی اجازت دے، پاکستان کلبھوشن یادیو کیس عالمی عدالت انصاف میں لڑے گا۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان علاقے غزنی میں دھماکے کا الزام درست نہیں، پاکستان افغانستان کے بےبنیاد الزامات مسترد کرتا ہے، پاکستان مسلسل کہہ رہا ہے افغان امن کاراستہ مذاکرات ہی ہیں۔